ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / افغانستان:بم حملوں میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 10افراد ہلاک،8زخمی

افغانستان:بم حملوں میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 10افراد ہلاک،8زخمی

Thu, 19 Nov 2020 19:25:18    S.O. News Service

قندوز،کابل، 19؍نومبر(آئی این ایس انڈیا) افغانستان میں مارٹر حملوں اور بم دھماکے میں ضلعی پولیس سربراہ اور 4اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک اور8زخمی ہوگئے۔

بدھ کے روز ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ شمالی مزاحمتی ضلع قندوز میں صبح سویرے 2 گھروں پر مارٹرزگولوں سے حملے میں 5 افغان شہری جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ مقامی کونسل سے تعلق رکھنے والے محمد اشرف نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ً3 بجے پیش آیا، جب صوبائی دارالحکومت قندوز شہر کے مضافاتی علاقہ طالوکہ میں 2 گھروں سے 2 مارٹر گولے ٹکرائے۔انہوں نے کہا کہ متعدد خواتین اور بچے متأثر ہوئے ہیں۔ زخمی شہریوں کو قندوز شہر کے ایک ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں سے ان کی صحت کی صورتحال کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس اثنا میں صوبائی حکومت کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے شِنہوا کو بتایا کہ صوبائی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔مقامی دیہاتیوں نے طالبان عسکریت پسندوں کو اس واقعے کیلئے الزام ٹھہرایا ہے۔عسکریت پسند گروہ کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن(یو این اے ایم اے)کے اعدادوشمار کے مطابق افغان شہری مسلح تنازعات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں جبکہ ملک میں جاری لڑائی کے باعث 2020 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 2 ہزار 110 سے زائد شہری ہلاک اور 3 ہزار 820 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کے ضلع قرم قل میں منگل کی شب پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے میں پولیس سربراہ سمیت ضلعی پولیس کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کی تصدیق مقامی پولیس نے بدھ کے روز کی۔صوبائی پولیس کے ترجمان کریم اریش نے شِنہوا کو بتایا کہ منگل کے روز رات تقریباً ساڑھے دس بجے(مقامی وقت)پر ضلع قرم قل میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ(آئی ای ڈی) سے کئے جانے والے حملے میں پولیس سربراہ صفرراحیس اور 4  دوسرے پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ صوبے کے شمالی حصے میں ضلع کے گردونواح کے علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملے کا نشانہ بننے والی سیکورٹی چوکیوں پر کمک کے طور پر جانے والی جوابی پولیس کا حصہ تھے۔اس طرح کے حملے اکثر اس وقت ہوتے ہیں جب طالبان سڑک کنارے نصب بموں یا گھات لگا کر حملوں میں کمک کے طور پر جانے والی جوابی سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں۔ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم نہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے یہ حملہ پسپا کر دیا اورگھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں 6 عسکریت پسند ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔


Share: